• news

چیئرمین سینٹ 14ماہ میں پہلی بار کل سے بحرین کا سرکاری دورہ کرینگے

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی قیادت میں سینیٹرز کا وفد 19 سے 21 فروری تک بحرین کا سرکاری دورے کرے گا جس کی دعوت بحرین کی شوری کونسل کے سربراہ نے دی ہے۔ گزشتہ ایک سال کے زائد عرصہ سے چیئرمین سینٹ نے کوئی بھی غیر ملکی دورہ نہیں کیا۔ چئرمین سینٹ نے خود اختیار کردہ بچت اقدامات کے تحت بیرون ملک دورے کم کر دئیے تھے۔ چیرمین سینٹ آخری مرتبہ 18تا 22دسمبر2018 سعودی عرب دورے پر گئے تھے۔ بحرین دورے کا مقصد پارلیمانی تعاون کو فروغ دینا اور باہمی روابط کو فروغ دینا ہے۔ بحرین دورے میں سینیٹرز عابدہ عظیم، کلثوم پروین، منظور کاکڑ، حافظ عبدالکریم، کیشو بائی، مرزا محمد آفریدی اور فدا محمد شامل ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن