فیصل آباد ایچ سی چیلنج کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے این او سی جاری
لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصل آباد ایچ سی چیلنج کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے لئے این او سی جاری کر دیا۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کامران کرکٹ کلب نے پی ایم سی کلب کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ صوبائی وزیر چوہدری ظہیر الدین،رکن صوبائی اسمبلی لطیف نذر، راہنما تحریک انصاف میاں نبیل ارشد،سینئر کرکٹ آرگنائزر خالد ناگرہ، رانا انیس احمد خان ، سابق صدر فیصل آباد ڈسٹرکٹ حسیب اللہ شاہد ، سابق سیکرٹری اعجاز فاروق، سابق سلیکٹر وانٹر نیںشنل کرکٹر وسیم حیدر، رانا شکور خان نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ، پی ایم سی کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنائے ، غلام شہباز 34 ، محمد ثاقب 32 اور اعظم حسین 16رنز بناکر نمایاں رہے، کامران کرکٹ کلب کے زاہد حسین نے تین ، راشد بشیر نے دو جبکہ عمران علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا،جواب میں کامران کرکٹ کلب نے چار وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے ،محمد مبشر 46، محمد شاہد اور زاہد حسین 30 ، 30 رنز بناکر نمایاں رہے ۔پی ایم سی سی کے حسین انور نے دو جبکہ حیدر علی اور غلام شہبازنے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔