• news

پاکستانی حکام کو ووہان تک رسائی، بھارت نے چینی ریسلرز کو روک دیا

ووہان +اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ‘ این این آئی‘ آئی این پی) ووہان میں ہسپتال ڈائریکٹر کرونا وائرس کا شکار ہو کر چل بسے چوبیس گھنٹوں میں مزید98 اموات‘ تعداد1868 تک جا پہنچی‘ وائرس کے گڑھ جہاز پر متاثرین کی تعداد454 ہو گئی۔ آسٹریلیا‘ کینیڈا‘ اٹلی نے شہری واپس لے جانے کا منصوبہ بنا لیا۔ جاپان میں ایچ آئی وی ادویات سے کرونا کے علاج کی تیاری کر لی۔ بھارت نے چینی ریسلرز کو اسپشئن چیمپئن شپ میں آنے سے روک دیا۔ عالمی ادارہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ دنیا غیر ضروری اقدامات سے گریز کرے۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی 2 رکنی اسپیشل ٹاسک فورس ووہان پہنچ گئی جہاں انہوں نے 4 یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلباء سے ملاقاتیں کیں، ٹاسک فورس کے ارکان کل مزید 3 یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلباء سے ملیں گے۔ 2 رکنی ٹاسک فورس میں سفارتخانے کے تھرڈ سیکریٹری جنید اور تعلیمی اتاشی سلیمان شامل ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چاروں یونیورسٹیوں میں تمام پاکستانی طلباء محفوظ اور صحتمند ہیں۔ ٹاسک فورس مستقل طور پر ووہان میں تعینات کردی گئی ہے جو چینی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ سفارتخانے کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ شہروں میں مقیم تمام پاکستانی خیریت سے ہیں اور انہیں چینی حکومت کی جانب سے ماسک، خوراک، پانی اور دوسری تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق گوانگ شہر میں 3 اور ووہان میں ایک پاکستانی متاثرہ طالب علم مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں جنہیں اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ سفارتخانے نے پاکستانی طلبا کی سہولت کے لئے 2 ہاٹ لائن بھی قائم کی ہیں جن کے نمبرز 18501322992 اور 13167543373 ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے چین کے صوبے ووہان اور ہیبائی میں مقیم پاکستانی طلبہ کے والدین کو اعتما دمیں لینے کیلئے آج ( بدھ) کے روز بریفنگ دی جائے گی جس میں انہیں ان کے بچوں کی حفاظت کیلئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اپنے وزارتوں کے سیکرٹریزاور دیگر افسران کے ہمراہ او پی ایف گرلز کالج اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں بریفنگ دیں گے۔ دوسری طرف ووہان میں کورونا وائرس سے متاثرہ 4 پاکستانی طلبا کا علاج کیا گیا اور اب انہیں مکمل صحت یابی کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ سفارت خانے کے افسران نے ووہان میں پاکستانی طلبا کے ساتھ گفتگو کر تے ہوئے بتایا ہے کہ طلبہ صحت مند ہیں اور انکی اچھی طرح دیکھ بھال کر رہے ہیں۔عالمی ادارہ نے پلازمہ تھراپی کو علاج کیلئے درست قرار دیدیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ چینی صوبے ووہان میں ماسک اور حفاظتی لباس کی قلت ہو گئی ہے۔ چین نے ماسل کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر 6 دنوں میں نئی ماسک فیکٹری لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیکٹری روزانہ ماسک بنائی گی۔چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ نوول کرونا وائرس سی او وی آئی ڈی۔ 19 کے تدارک اور کنٹرول کے چینی اقدامات میں واضح پیش رفت ہو رہی ہے اور وائرس اہم مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ چینی صدر نے ان خیالات کا اظہار منگل کو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے دوران کیا۔ قومی صحت کے مطابق 11ہزار 741مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے جبکہ 6ہزار242افراد وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔ مجموعی طور پر 12ہزار552افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا ہے۔کمیشن نے کہا قریبی رابطے کے 5لاکھ 60ہزار 901کیسز کا پتہ چلا ہے جن میں سے 27ہزار 908کو طبی معائنے کے بعد فارغ کیا گیا جبکہ 1لاکھ41ہزار 552دیگر اب بھی طبی زیرنگرانی ہے۔ وسطی چین کے صوبہ ہونان کے ایک ترقیاتی علاقہ ننگ شیانگ میں 5سو سے زائد ملازمین نے ٹیسٹ کرانے کیلئے ایک دوسرے سے 1 میٹر کے فاصلے پر کھڑے ہو کر قطار بنائی۔ حفاظتی سازوسامان اور عینکیں پہنے ہوئے طبی عملے نے ملازمین کے گلے کا ٹیسٹ لیا۔ ایک شخص کے ٹیسٹ لینے کے عمل میں 1منٹ سے بھی کم وقت لگا۔

ای پیپر-دی نیشن