• news

13بینکوں کوپیر سے حج درخواستوں کی وصولی شروع کرنے کی ہدایت

لاہور( این این آئی)وزارت مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی نے 13بینکوں کی نامزدشاخوں کوآئندہ پیر سے سرکاری حج سکیم کے لئے درخواستوں کی وصولی کاعمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزارت کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنرکے نام ایک خط میں بینکوں کوہدایت کی گئی ہے کہ کہ حج درخواستوں کی وصولی کاسلسلہ ہفتہ اوراتوارسمیت اگلے مہینے کی چارتاریخ تک جاری رکھاجائے۔

ای پیپر-دی نیشن