’’تعلیم یافتہ لوگوں میں طلاق زیادہ ہو رہی ہے‘‘ آر ایس ایس چیف: کون عقل مند ایسی بات کرتا ہے‘ سخت بے وقوفانہ بیان: سونم کپور
ممبئی (نیوز ڈیسک) بولی وڈ کی نامور اداکارہ سونم کپور نے بھارتی انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے چیف موہن بھگوت کو ان کی جانب سے طلاق پر دیے ایک بیان کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بیوقوف قرار دے دیا ہے۔ موہن بھگوت نے کارکنان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طلاق اب زیادہ تر ان خاندانوں میں ہورہی ہے جہاں لوگ زیادہ تعلیم یافتہ ہوجاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم اور دولت لوگوں میں تکبر لاتی ہے اور اس وجہ سے خاندان تباہ ہوجاتے ہیں۔ موہن بھگوت کے مطابق بھارت میں ہندو معاشرے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں اور ہندو معاشرے کے لوگوں کے پاس ایک فیملی کی طرح ساتھ رہنے کے علاوہ کوئی دوسرا انتخاب نہیں ہوسکتا۔ سونم کپور نے ٹویٹ کیا ہے کہ کون سا عقلمند آدمی اس طرح کی بات کرتا ہے۔ یہ سخت بیوقوفانہ بیان ہے۔