• news

میگا منی لانڈرنگ کیس‘ نیب نے یونس قدوائی دیگر کے خفیہ اثاثوں کا پتہ چلا لیا

اسلام آباد (نا مہ نگار) نیب راولپنڈی نے میگا منی لانڈرنگ کیس کے اہم ملزموں محمد یونس قدوائی، اقبال میمن اور عزیر نعیم کے خفیہ اثاثوں کا پتا چلاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کئی پرائیویٹ کمپنیوں میں بڑے شیئر ہولڈرز ہیں۔ نیب کی جانب سے(ایس ای سی پی) اور ایکسائز آفس کو لکھے خطوط کا جواب موصول ہو گیا ہے۔ نیب راولپنڈی نے اہم ملزم محمد یونس قدوائی کے خفیہ اثاثوں جبکہ اقبال میمن اور عزیر نعیم کے خفیہ شیئرز اور گاڑیوں کا پتا لگا لیا ہے۔ ملزم جعلی اکائونٹس اور پارک لین سمیت دیگر کیسز میں نامزد ہیں۔ ملزمان کئی پرائیویٹ کمپنیوں میں بڑے شیئر ہولڈرز ہیں۔ ملزمان ثنا پرائیویٹ لمیٹڈ، تعمیر مشرق لمیٹڈ اور پرتھنیون لمیٹڈ سمیت دیگر نجی کمپنیوں میں شیئر ہولڈرز ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن