• news
  • image

کئی سال سے انصاف کے منتظر نوجوان کی سی پی او راولپنڈی سے درخواست

مکرمی : میں چھ سال سے نا انصافی کے کا نٹے برداشت کر رہا ہوں ، مگر ابھی تک کسی در سے انصاف کی ٹھنڈی چھائوں نہیں مل رہی۔ 2014میں محمد اقبال مغل چکلالہ سکیم 3راولپنڈی سے میرے پاس انگوٹھی مرمت کروانے کے لیے آیا جس کے بعد میرے ساتھ شراکت داری کے لیے رابطہ کیا۔ انکار پر ایک دوست عامر عزیز کو ساتھ ملا لیا اور شراکت داری کے لیے دبائو بڑھانا شروع کر دیا چناچہ آمادگی ظاہر کردی گئی ۔ اقبال مغل اسٹام پر زور دینے لگا کہا گیامیرے شناختی کارڈ کی مدت ختم ہو چکی ہے میں پہلے بنالوں اور اپنے دوست سے مشورہ بھی کر لوں مگروہ سٹام کیلئے دبائو بڑھانے لگا اس پر میں نے اپنے دوست کو اسی وقت بلا لیا۔ایک دن میں اسٹام فروش کے پاس شناختی کارڈ کی گمشدگی کا اسٹام کروانے گیا کچھ دیر بعد اقبال مغل وہاں پہنچ گیا ، اس دوران لائٹ چلی گئی وہ مجھے پھر سٹام کیلئے فورس کرنے لگا ، اقبال مغل و آفس کے کچھ لوگوں کے کہنے پر اس نے دوخالی اسٹام پیپر پر میرے سائن اور انگوٹھوں کے پرنٹ لے لئیے وہ سٹام پیپرآج تک مجھے وصول نہیں ہوئے اور اس اسٹام کوبنیاد بنا ء کر اقبال مغل و اس کا بیٹا تالے توڑ کر دکان پر قابض ہوگیا ۔ میرے دوست عامر عزیز کو مداخلت کرنے اور میرا ساتھ دینے پر زخمی کر دیا جس کی ایف آئی آرتھا نہ ائر پورٹ میں درج ہے دوبارہ داد رسی کی درخواست تھانہ ائر پورٹ ( چوکی گلریز ) میں دائر کی جس پر بھی کوئی عمل درآمد نہ ہوا۔دبائو بڑھانے پر چوکی انچارج نے دونو ں پارٹیوں کو بلا لیا وہاں دیکھا ملزمان چوکی انچارج کیساتھ خوش گپیوں میں مشغول تھے ۔ہمارے گواہان کے آنے پر پولیس بدتمیزی پیش آنے لگی ۔ ملزموں کے ساتھ ایک عادی مجرم بھی تھا جس نے میرے گواہان کے ساتھ بدتہذیبی اور دست اندازی کی۔ ایک اور تفتیشی نے عدالتی حکم پر ایف آئی آر درج کرتے ہوئے کہا اگر میں ایف آئی آر خارج کر دوں تو تم کیا کر لو گے ؟ یوں میرا تفتیشی سے اعتماد اٹھ گیا ۔ تفتیشی کے اس عمل کے خلاف سی پی او کو تبدیلی تفتیش کی درخواست 08.07.2017کو درج کر دی جس پر CPO دائر ی نمبر2909-SCC، DSPلیگل کو مارک کر دی تھی۔ میں نے یہ ایف آئی آربذریعہ عدالت ڈھائی سال کے عرصہ کی مسلسل جدوجہد کے بعد درج کروانے میں کامیاب ہوا ہوں۔ میں نے جہاں بھی درخواست دی وہاں ذمہ داری کے ساتھ پیش ہوا اور اپنے موقف کو بہتر طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کی ، بعض پولیس ملازمین نے اپنے معمولی فوائد کے لیے میرے تما م کیسز خراب کروائے ۔ استدعا ہے کہ ایف آئی آر کے نامزد افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر میرا حق مجھے دلایا جائے جو عین قرین انصاف ہے ۔ میری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے (یاسر علی ، نیو سٹی 0333-5830401 فیز واہ کینٹ

epaper

ای پیپر-دی نیشن