• news
  • image

پنشن کی ادائیگی میں تاخیر کیوں

مکرمی! ہم E.O.B.i کے پنشنرز ہیں۔ ماہانہ 6500/- روپے ملتے ہیں لیکن تقریباً چار ماہ سے وہ پنشن نہیں دے رہے۔ ہر ماہ جاتے ہیں اگلے ماہ آنے کو کہا جاتا ہے ۔ نومبر ۔ دسمبر 2019ء جنوری 2020ء اور اب فروری 2020ء ہے۔ اب بھی اگلے ماہ مارچ 2020 ء میں آنے کے لئے کہا گیا ہے۔ ہر مرتبہ یہ کہہ کر واپس بھیج دیتے ہیں۔ اگر ان سے پوچھیں تو جواب میں یہ کہہ دیتے ہیں کہ شکایت لکھ دی ہے تم جائو۔ اتنی مہنگائی میں جبکہ ادویات کی قیمتیں کئی سو گنا بڑھ گئی ہیں۔ ہم بوڑھے بیمار پنشنرز کیسے گزارا کرتے ہیں۔ وزیراعظم صاحب اور وزیر خزانہ E.O.B.I کے حکام سے جواب طلب کریں۔ ہم ہر ماہ E.O.B.i کے دفتر واقع (ریجنل آفس) گلبرگ III میں جاتے ہیں ہر دفعہ اگلے ماہ آنے کا کہہ کر واپس کر دیتے ہیں۔ وزیر اعظم صاحب سے مودبانہ گزارش ہے کہ پنشن کم از کم پندرہ ہزار کر دی جائے کیونکہ ستر پچھتر سال کی عمر میں مختلف بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں اور علاج بہت مہنگا ہے۔ (عبداللہ و دیگر متاثرین پنشنرز E.O.B.i)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن