• news

سبی میلہ: دعوت نامے میں عمران کی جگہ نواز شریف کی تصویر: بلوچستان حکومت نے ملبہ ضلعی انتظامیہ پر ڈال دیا

کوئٹہ (نیٹ نیوز) بلوچستان حکومت نے سِبّی کے تاریخی اور ثقافتی میلے کے دعوت نامے میں وزیراعظم عمران خان کے بجائے نواز شریف کی تصویر لگا دی۔ سالانہ میلہ مویشیاں کے لیے ہمیشہ کی طرح ایک ہزار مہمانوں کے لیے خصوصی دعوت نامے چھپوائے گئے تھے۔ اس سال صوبائی حکومت یا ضلعی انتظامیہ کی غلطی سے دعوت نامے پر وزیراعظم عمران خان کی جگہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر لگا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے اس واقعے سے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس غفلت کی ذمہ داری سبی کی ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن