• news

گندم بحران ‘ عمران کی جگہ ہوتا تو دو صوبائی حکومتیں برطرف کر دیتا: فواد چوہدری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہاگر میں عمران کی جگہ ہوتا تو گندم بحران دو صوبائی حکومتیں برطرف کر دیتا‘ ٹی وی پروگرام میں انہوں نے کہا کہ بحران سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ 'میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار پر حیران ہوں جنہوں نے اپنے سیاسی کیریئر پر اتنا بڑا داغ لگوا لیا ہے، فوڈ کنٹرولر کا کام کرنا ان دونوں کی ذمہ داری نہیں تھی اور نہ ہی اس پورے بحران میں وفاق کا کوئی قصور یا کردار تھا، نہ جانے دونوں نے کن مصلحتوں کے تحت اس معاملے میں صوبوں کی انتظامی غفلت کا نہیں بتایا جس سے ان کے سیاسی کیریئر کو نقصان پہنچا۔

ای پیپر-دی نیشن