سی پیک منصوبوں کے تحت بلوچستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گیا: جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ
اسلام آباد (اے پی پی) سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت بلوچستان میں جاری منصوبوں سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری سے بلوچستان میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔