پتنگ بازی پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو نوٹس
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ہیومن رائٹس سیل کے رہنما رانا نعمان اشرف ایڈووکیٹ نے ہیومن رائٹس سیل سپریم کورٹ میں پتنگ بازی روکنے کیلئے درخواست دائر کردی۔ درخواست گزار موقف اختیار کیا ہے کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے جسے روکنا موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدر نے 2005 کے فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ شہری آبادی میں بسنت منانے کی بالکل اجازت نہیں ہے ہیومن رائٹس سیل کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان سے استدعا کی ہے کہ بسنت منانے پر پابندی کے احکامات جاری کئے جائیں تا کہ قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔ دوسرے کیس میںلاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر حکومت پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے محمد علی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گذار کے وکلا نے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی سے اس سے منسلک افراد بے روزگار ہو گئے ہیں آئین کسی بھی شہری کو کاروبار کی اجازت ہے ۔