• news

اینٹی منی لانڈرنگ سے متعلق اہم قوانین مارچ تک منظور کرائے جائیں گے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اینٹی منی لانڈرنگ سے متعلق5اہم قوانین کو مارچ تک پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے گا۔ عالمی مالیاتی اداروں اور فیٹف کے مطالبے پر عالمی فنانشل مارکیٹ کو بچانے کیلئے ، فارن ایکسچینج ایکٹ ، میوچول لیگل اسسٹنس ایکٹ کی پارلیمنٹ سے منطوری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ان میں اہم ترین بل یونائیٹڈ نیشن سکیورٹی کونسل ایکٹ1948میں ترامیم کا بل شامل ہے جو قومی اسمبلی اور سینٹ کے وزارت خارجہ سے متعلق قائمہ کمیٹی میں زیرغور لانے کیلئے بھجوا دیا گیا ہے اور امکان ہے کہ یہ بل 31مارچ سے قبل پارلیمنٹ سے منظوری حاصل کرلے گا ان پانچ بلوں کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد پاکستان آئی ایم ایف سمیت فیٹف اور ایشیاء پیسیفک گروپ کی اہم ترین شرط پر عمل درآمد مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن