• news

ہائیکورٹ نے ڈرامہ ’’عہد وفا‘‘ پر پابندی کی درخواست مسترد کر دی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے ٹی وی ڈرامہ عہد وفا پر پابندی کیلئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ جسٹس شاہد وحید نے قانون کے طالب علم ذیشان کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالتی استفسار پر درخواست گزار نے بتایا کہ پیمرا سے رجوع نہیں کیا کیونکہ شنوائی کی کوئی توقع نہیں تھی۔ جج نے قرار دیا کہ درخواست گزار مجاز فورم سے رجوع کریں۔

ای پیپر-دی نیشن