• news

پاکستان کی کل آبادی کے 75 فیصد شہری موبائل استعمال کرتے ہیں

کراچی(این این آئی)موبائل فون اور انٹرنیٹ کے استعمال پر نظر رکھنے والے ادارے کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کل آبادی میں سے 75 فیصد شہری موبائل استعمال کرتے ہیں جبکہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 7 کروڑ 63 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔ڈیٹا پورٹل کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک کی رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں شہریوں کو ملنے والی انٹرنیٹ کی سہولت اور موبائل استعمال کے حوالے سے سال 2020 اعداد و شمار بتائے گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 7 کروڑ 63 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کرگئی جو گزشتہ سال کی نسبت 17 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2019 میں 1 کروڑ 10 لاکھ پاکستانیوں انٹرنیٹ سروسز استعمال کررہے تھے، رواں سال جنوری میں صارفین کی تعداد میں 35 فیصد اضافہ ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن