تھر کوئلے پر سب سے پہلے بینظیر بھٹو نے کام شروع کیا،
کراچی (آئی این پی ) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کے کوئلے پر سب سے پہلے شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے کام شروع کیا تھا،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہانگ کانگ کی کمپنی سے معاہدہ کیا تھا تا کہ مائننگ کر کے پاور پلانٹ لگا سکیں، لیکن ان کے بعد والی حکومت نے وہ معاہدہ ختم کر دیا اور ملک لوڈشیڈنگ کی نظر ہو گیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت تھر میں مائننگ کی اور سی پیک کے تحت 660 میگا واٹ کا پاور پلانٹ لگایا، یہ ملک کی سب سے بڑی پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ تھی اور ہے، سندھ 60 فیصد گیس پیدا کرتا ہے، تھر میں 88 بلین ٹن کے کوئلے کے ذخائر ہیں۔وزیراعلی نے بیان میں کہا کہ سندھ میں ونڈ انرجی کے ذریعے 50000 میگاواٹ پوٹیشنل ہے اور اس وقت ہم 1100 میگا واٹ ونڈ انرجی کی پیداوار کر رہے ہیں۔ انہوںنے وفاق حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جب وفاق سے جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ سندھ کو منتقل ہوئے تو ان کا بجٹ 700 ملین روپے تھا اور ہمارا بجٹ ان اسپتالوں کے لیے 13 بلین روپے ہے۔