• news

ملتان میں پی ایس ایل میچز کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری

ملتان (سپورٹس رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے ملتان میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ کے کرکٹ میچز کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ‘ ایس پی چوک کینٹ سے کایاں پور چوک، کایاں پور چوک سے بہاولپور بائی پاس چوک، بہاولپور بائی پاس سے سٹیڈیم چوک تک روڈ مختلف اوقات میں ٹریفک کیلئے بند رہیگا۔کے ایف سی چوک سے چونگی نمبر 9، چونگی نمبر 9 سے میٹرو روٹ وہاڑی چوک تک، اور وہاڑی چوک سے ملتان سٹیڈیم تک روڈ ٹریفک کیلئے بند رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن