• news

حکم کی عدم تعمیل پر ہائیکورٹ کا آبپاشی‘ فنانس سیکرٹریوں کو توہین عدالت نوٹس

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری آبپاشی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے سپرنٹنڈنگ انجینئر فیصل آباد سلیم، ایگزیکٹو انجینئر شیخوپورہ ملک غلام رسول، ایگزیکٹو انجینئر عدنان امجد کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے توہین عدالت کے مرتکب تمام افسروں کو 25 فروری کو جواب سمیت طلب کر لیا۔ فاضل عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر کیوں نہ سرکاری افسروں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے فاضل عدالت نے محکمہ آبپاشی کے ظہیر عباس سمیت دیگر ملازمین کی توہین عدالت درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ آبپاشی کے افسروں نے عدالتی حکم پر فنڈز جاری کرنے کیلئے سمری فنانس ڈیپارٹمنٹ کو بھجوانے کا بیان دیا محکمہ آبپاشی کے جواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ عدالت کے جولائی 2019ء کے حکم کی تعمیل نہیں کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن