رضا ربانی نے پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کا بل سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کا بل سینٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرادیا۔رضا ربانی نے پرائیوٹ ممبر بل کے ذریعہ پاکستان پینل کوڈ کی شق ایک سو چوبیس اے میں ترمیم تجویز کی ہے۔ پاکستان پینل کوڈ کی یہ شق نوآبادیاتی ڈھانچے سے مستعار لی گئی ہے۔ رضا ربانی نے کہا کہ آج حکمرانوں اور عوام کے درمیان آقا اور غلام والا رشتہ نہیں ہے۔