متنازعہ مضمون: چین کا وال سٹریٹ جرنل کے 3صحافیوں کے پریس کارڈ منسوخی کا اعلان
بیجنگ(آئی این پی /شِنہوا) بیجنگ میں مقیم وال سٹریٹ جرنل کے3 صحافیوں کے پریس کارڈ بدھ سے منسوخ کردیئے جائیں گے۔ یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بتائی۔بدھ کوآن لائن پریس بریفنگ میں گینگ نے کہا کہ چینی عوام نسلی امتیاز پر مبنی زبان استعمال کرنے اور چین پر بدنیتی سے بہتان لگانے اورحملہ کرنے والے میڈیا کو خوش آمدید نہیں کہتے۔ وال اسٹریٹ جرنل نے3فروری کو بارڈ کالج کے پروفیسر والٹر روسل میڈ کا ایک مضمون"چین، ایشیا کاحقیقی بیمار شخص ہے" کے عنوان سے شائع کیا تھا،گینگ کے مطابق اس مضمون سے اس وبا کے خلاف جنگ میں چینی حکومت اور عوام کی کوششوں کو داغدار کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ ایڈیٹرز نے اس طرح کے نسلی امتیازی عنوان کا استعمال کیا جس پرچینی عوام اور بین الاقوامی برادری نے غم وغصے اور مذمت کا اظہار کیا۔ چین نے مطالبہ کیا کہ وال اسٹریٹ جرنل اپنی غلطی کی شدت کا اعتراف کرے،باقاعدہ معافی مانگے اور اس میں ملوث افراد کو ذمہ دار ٹھہرائے۔ گینگ نے مزید کہا کہ اس کے دوران ہم مزید کاروائی کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں بے دخلی کا فیصلہ کیا ہے۔