• news

گوجرانوالہ: صفائی نہ کرنے پر پرنسپل کا 2 طالب علموں پر تشدد، سر کے بال کاٹ دیئے

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سرکاری سکول کی پرنسپل نے مبینہ طور پر کلاس روم کی صفا ئی نہ کرنے پر کمسن طالبعلموں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ انکے سر کے بال بھی کاٹ دئیے، متاثرہ طالبعلم کی بہن نے ڈی سی کو کاروائی کیلئے درخواست دیدی، بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ ایم سی سکول کی پرنسپل نے مبینہ طور پر کلاس روم کی صفائی نہ کرنے پر پانچویں کلاس کے طالبعلموں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ انکے سر کے بال بھی کاٹ دئیے، اس حوالے سے طالبعلم محمد علی کی بہن قرۃالعین نے ڈی سی گوجرانوالہ کو تحریری درخواست دیکر مزید الزام عائد کیا کہ جب وہ شکایت لیکر پرنسپل کے پاس گئی تو اس نے مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہے جبکہ کمسن طالبعلم محمد علی کا بھی الزام ہے کہ انکے سکول میں صفائی کرنیوالا ملازم نہیں جس کے باعث وہ کلاس روم کی صفائی خود کرتے ہیں، ڈی سی نے درخواست پر محکمہ ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن