مقبوضہ کشمیر کے صحافی احمر خان نے اے ایف پی کا کیٹ ویب انعام جیت لیا
ہانگ کانگ(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے فری لانس صحافی احمر خان کو فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے کیٹ ویب پرائز کے لئے منتخب کرلیا ہے، یہ اعزاز انہیں مقبوضہ کشمیر میں سخت لاک ڈائون اور کرفیو کے دوران پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی پر دیا جائے گا۔ رواں سال کے آخر میں ہانگ کانگ میں ایک تقریب کے دوران انہیں باضابطہ طور پر اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ 27 سالہ احمر خان کو گزشتہ سال اگست میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیرکے تازہ ترین حالات سے متعلق تسلسل کے ساتھ ویڈیوز اور خبریں فراہم کرنے پر دیا گیا۔