• news

پی ایس ایل سکیورٹی‘10ہزار اہلکار تعینات

لاہور (نامہ نگار) پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کرکٹ میلہ کے موقع پر لاہور پولیس نے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔پی ایس ایل میچز کے دوران مجموعی طور پر10ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان تعینات ہونگے۔ 16ایس پیز، 34 ڈی ایس پیز، 103 انسپکٹرز و ایس ایچ اوز، 515 اًپر سب آڈینیٹس ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعیدنے کہا ہے کہ لاہور پولیس ایک ماہ پر محیط پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز اور پریکٹس سیشنز میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اورشائقین کوبھرپورسکیورٹی فراہم کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن