• news

عالمی برادری افغان مہاجرین کی میزبانی کرنیوالے پاکستان سے تعاون جاری رکھے: ترجمان اقوام متحدہ

نیویارک (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ لاکھوں افغان مہاجرین کی مدد کرنے والے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے جو گذشتہ 40 سالوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیریک نے عالمی ادارے کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ عالمی برادری کو بھی پاکستان کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک پاکستانی صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے دورے کا مقصدبھی عالمی برادری کی توجہ افغان مہاجرین کی حالت زار پر مبذول کروانا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن