• news

برطانیہ: راجیو گاندھی نے سونیا کے قریب کرسی لگانے کے بدلے ہوٹل مالک کو رشوت دی تھی

نئی دہلی (بی بی سی) یہ بات مئی 1981 کی ہے، راجیو گاندھی اترپردیش کے انتخابی حلقے امیٹھی سے الیکشن لڑنے والے تھے۔ وہ اپنے انتخابی حلقے کا دورہ کررہے تھے چند گھنٹوں بعد انھیں لکھنو سے دلی کی فلائٹ پکڑنی تھی لیکن تبھی خبر موصول ہوئی کہ امیٹھی سے 20 کلومیٹر دور تیلوئی کے علاقے میں 30 سے 40 جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی، انہوں نے لکھنو جانے کے بجائے اپنی کار کا رخ تیلوئی کی طرف موڑ دیا۔ جب راجیو گاندھی ٹرائپوس کورس کرنے کیمبریج یونیورسٹی پہنچے تو 1965 میں وہاں ان کی ملاقات اٹلی میں پیدا ہوئی سونیا گاندھی سے ہوئی اور انھیں دیکھتے ہی ان سے پیار ہوگیا۔ یہ دونوں کھانا کھانے ایک یونانی ریستوران جایا کرتے تھے۔ اشونی بھٹناگر بتاتے ہیں ’راجیو نے ریستوران کے مالک چارلس اینٹنی کو منایا کہ وہ انھیں سونیا کی بغل والی سیٹ پر بیٹھنے دیں۔ ایک اچھے تاجر کی طرح چارلس نے ایسا کرنے کے لیے راجیو سے دوگنے پیسے وصول کیے۔‘بعد میں انھوں نے اداکارہ سمی گریوال کی راجیو گاندھی کی زندگی پر بنائی ہوئی فلم میں کہا کہ 'میں نے پہلے کبھی کسی کو اتنی بری طرح عشق میں مبتلا نہیں دیکھا۔‘

ای پیپر-دی نیشن