فلسطین کا ایمازون کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان
مقبوضہ بیت المقدس(انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کردیا۔ فلسطینی اتھارٹی نے فلسطینی شہریوں سے امتیاز برتنے پر ایمازون کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔فلسطینی وزارت قومی اقتصادیات کا کہناہے کہ ایمازون نے غیر قانونی یہودی آبادکاری کو مقامی فلسطینیوں کی آبادی پر اہمیت دی۔فلسطینی حکام نے کہا کہ نومبر میں ایمازون نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی آبادکاروں کو مفت شپنگ سروس فراہم کی جب کہ غیر قانونی آبادکاری کے قریب رہنے والے فلسطینیوں کو اس پر 24 ڈالر فیس ادا کرنا پڑتی ہے۔فلسطینی حکومت نے اس اقدام پر ایمازون کو ایک قانونی نوٹس بھی بھیج دیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہیکہ ایمازون اپنی اس پالیسی کو فوری طور پر روکے یا پھر عالمی عدالت انصاف میں قانونی کارروائی کا سامنا کرے۔دوسری جانب امریکی کمپنی ایمازون نے فلسطینی حکومت کی کارروائی پر کہا ہیکہ اگر فلسطینی اپنے ملک کو اسرائیل میں شامل کرتے ہیں تو ان کے لیے بھی مفت شپنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔