• news

اوکاڑہ :خواتین کو چھیڑنے سے روکنے پر مرید کے ہاتھوں گدی نشین قتل

اوکاڑہ (نامہ نگار) دربارکے گدی نشین کومرید نے فائرمارکر قتل کردیا‘ ملزم دربار پرآئی خواتین سے چھیڑخانی کرتا تھا جسے گدی نشین نے منع کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کھنگراں والا پل کے قریب دربار سائیں حشتمت علی کے دربار پر ختم شریف تھا جہاں پرایک مرید لاہورکا رہائشی ندیم عرف دیما بھی آیا ہوا تھا جودربار پر آئی خواتین کے ساتھ چھیڑخانی کررہا تھا جسے گدی نشین سائیں شوکت نے منع کیا‘ گدی نشین نے مزاحمت پر مرید کو دو تین تھپڑجڑدیئے۔ بعدازاںگدی نشین گھر جانے لگا توراستہ میں چھپے بیٹھے مرید ندیم عرف دیما نے سائیں شوکت پر فائرنگ کردی جوموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا، تھانہ صدر اوکاڑہ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

ای پیپر-دی نیشن