آسٹریلیا:چھوٹے قد پر سکول میں مذاق کا نشانہ بننے والے کمسن طالبعلم کی المناک ویڈیو وائرل
کوئینز لینڈ(انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک نو سالہ بچے کی ویڈیو نے اس وقت ہنگامہ برپا کردیا جب بچے نے پستہ قد کی وجہ سے اپنے ساتھ پڑھنے والے بچوں کی باتوں اور شرارتوں سے تنگ آکر روتے ہوئے اپنی ماں سے خودکشی کی خواہش کا اظہار کیا۔آسٹریلیا میں ننھے بچے قادن کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو اسکول میں ساتھ پڑھنے والے بچوں کے رویوں سے اتنا دلبرداشتہ ہوا کہ رو رو کر اپنی ماں سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی خواہش کا اظہار کررہاہے، یہ بچے قادن کو اس کے چھوٹے قد کی وجہ سے روز اسکول میں تنگ کیا کرتے تھے۔ویڈیو قادن کی ماں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں ننھا قادن رو رو کر اپنی ماں سے کہہ رہا ہے کہ بچے روز اسے اس کے قد کی وجہ سے پریشان کرتے ہیں لہٰذا وہ اپنے دل میں چاقو اتارنا چاہتا ہے تاکہ اس کی زندگی کا خاتمہ ہوجائے۔ننھے قادن کی ماں شکستہ دل کے ساتھ اسے سمجھانے کی کوشش کررہی ہے کہ کیا بچے اس طرح اپنی زندگی کا خاتمہ کرتے ہیں، تاہم بچہ اتنا دلبرداشتہ ہوتا ہے کہ اپنی ماں کو کہتا ہے ا?پ کو بھی میری کوئی پرواہ نہیں، میں جینا نہیں چاہتا، میں چاہتا ہوں کہ کوئی آکر مجھے ماردے۔