• news

تکنیکی بنیادوں پر حج درخواستوں کی وصولی روکنے کا حکم

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ ) وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی جو کل 24 فروری سے شروع ہو رہی تھی کی وصولی تا حکم ثانی روکنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی تکنیکی بنیادوں پر روکی گئی ہے تاہم معلوم ہوا ہے کہ رواں سال حج اخراجات میں ریکارڈ اضافے کے باعث شہریوں میں پائی جانے والی تشویش کے باعث حج درخواستوں کی وصولی معطل کی گئی ہے اور اطلاعات کے مطابق حج اخراجات میں کمی کے بعد حج درخواستوں کی وصولی دوبارہ شروع کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن