مسائل پچھلی حکومتوں کے ‘ اپوزیشن تنقید کرتی تجویز نہیں دیتی: پرویز خٹک
صوابی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے صوابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے مسائل ہیں۔ حکومت کو تباہ حال معیشت ورثے میں ملی۔ اپوزیشن تنقید کرتی ہے لیکن کوئی تجویز نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا اگر اپوزیشن کے پاس کوئی اچھا راستہ تھا تو عوام ان کو مسترد نہ کرتے۔ ہم سخت فیصلے نہ کرتے تو معیشت مزید تباہ ہو جاتی۔ انہوں نے کہا گزشتہ حکومتوں کے قرضے ہم ادا کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف ہی ملک کو مشکلات سے نکال سکتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان ہی ملک کو صحیح راستے پر گامزن کریں گے۔ صوبے کے عوام کو صحت انصاف کارڈ دیں گے۔