مظفر گڑھ کا دورہ، یونیورسٹی بنانے کا اعلان، متعدد منصوبوں کا افتتاح، کاغذی کارروائی نہیں ہونے دونگا: عثمان بزدار
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مظفر گڑھ کا طوفانی دورہ کیا اورمظفر گڑھ کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے متعدد منصوبوں کا اعلان کیا جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فلاح عامہ کے منصوبوں کا افتتاح بھی کیا اورسنگ بنیاد بھی رکھا۔ یونیورسٹی آف مظفر گڑھ کے قیام کی اصولی منظوری دی اور علی پور مظفرگڑھ دو رویہ سڑک کی تعمیر کابھی اعلان کیا جبکہ چوک سرور شہید کو تحصیل کا درجہ دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مظفرگڑھ میں انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کا دورہ کیا اور گائنی وارڈ و لیبر روم کے تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت صحت کے شعبہ میں انقلابی اصلاحات لارہی ہے۔مظفرگڑھ میں صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیںگے۔صحت کی سہولتوں کو خوب سے خوب تر بنانے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے ۔ دور دراز علاقوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کی بہتری کا مشن آگے بڑھا رہا ہوں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مظفرگڑھ میں قصر بہبود کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈریس میک مرکز ،بیوٹیشن ٹریننگ سینٹر،آرٹ اینڈ گرافس اورکمپیوٹر مرکز کا دورہ کیااور تربیت حاصل کرنیوالی خواتین سے ان کے مسائل دریافت کئے۔ عثمان بزدار نے مظفرگڑھ میں پولیس سٹیشن صدرکادورہ کیااورتھانے کے مختلف حصے دیکھے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حوالات میں قید ملزم سے مسائل پوچھے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدا ر نے ملزم کی درخواست پر ڈی پی او مظفر گڑھ کو معاملے کی فوری انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی بے گنا ہ کو حوالات میں نہیں ہونا چاہیے۔ ڈی سی آفس مظفر گڑھ میں خاتون سائلہ کو پاس بلا لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اچانک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی کورٹ پہنچے توکورٹ کا دروازہ باہر سے بند تھا ،خاتون سائلہ کی آواز سن کر وزیراعلیٰ نے خود دروازہ کھولا اور سائلہ کی بات سنی اور دادرسی کیلئے ہدایات دیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ریسکیو 1122کے کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا۔ مظفرگڑھ کی پانچویں تحصیل کا درجہ دیا جائے گا۔ مظفرگڑھ کی محرومیاں دور کرکے دم لیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرکٹ ہاؤس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ یونیورسٹی کے قیام سے مظفرگڑھ کے طلبا ء و طالبات کو دیگر شہروں میں اعلی تعلیم کیلئے نہیں جانا پڑے گاجبکہ 400 ایکڑ رقبے پر انڈسٹریل اسٹیٹ بننے سے علاقے میں روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔ کاغذی کارروائی نہیں کرنے دوں گا۔ اب سب کو کام کرنا ہوگا۔بزدار نے آج تحصیل علی پور میں ہیڈ پنجند کا بغیر شیڈول دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ہیڈ پنجند بیراج کے بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بیرا ج کے بحالی کے کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ایم پی اے میاں علمدار عباس قریشی کی رہائش گاہ گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ایم پی اے میاںعلمدار عباس قریشی سے ان کے جواں سال بھتیجے کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ عثمان بزدار نے معروف دانشور ڈاکٹر لال خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے۔