• news

عوام کے حقوق کا خیال رکھنا ذمہ داری ہے قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جا سکتی: چیف جسٹس

میرپور خاص (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس گلزار احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کا خیال رکھنا میری ذمے داری ہے۔ کسی کو بھی قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ میرپور خاص کی تاریخ ایک ہزار سال پرانی ہے۔ میرپور خاص میں بینکنگ کورٹ کا قیام عمل میں لائیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ خواہش ہے لوگ قانون کے مطابق عزت سے زندگی گزاریں۔ حیران ہوں میرپور خاص میں یونیورسٹی نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن