• news

پاکستانی شہریت اعزاز‘ میرے لئے بہت بڑا دن ہے: ڈیرن سیمی

لاہور (نمائندہ سپورٹس )پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ آج کا دن میرے لیے بہت بڑا ہے، پاکستان کی اعزازی شہریت میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ویاب ریاض نے اچھی بائولنگ کی، ڈیبیو کرنے والے نوجوان بائولر نے بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مکمل پی ایس ایل کا انعقاد اچھی بات ہے۔ڈیرن سیمی نے پاکستان کی اعزازی شہریت کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن میرے لیے بہت بڑا ہے۔واضح رہے کہ ڈیرن سیمی پاکستان آنے پر راضی ہونے والے ابتدائی کھلاڑیوں میں سے ایک تھے اور انہوں نے دنیا میں پاکستان کو کرکٹ کیلئے ایک محفوظ ملک قرار دینے کی مہم میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن