پشاور زلمی ٹیم کیلئے چیئرمین کی طرف سے ڈنر
لاہور(نمائندہ سپورٹس) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار جیت پر چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ٹیم کو ڈنر دیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف جیت اور ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت ملنے کی خوشی میں ٹیم پشاور زلمی نے اکٹھے ڈنر کیا۔ اس موقع پر پشاور زلمی کے پورے سکواڈ نے کامران اکمل کو شاندار کارکردگی پر سراہا جبکہ ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر مبارکباد دی۔