پی سی بی ہائی آفیشلز کی پولیس ‘ضلعی انتظامیہ سے تلخ کلامی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائی آفیشلز کی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ تلخ کلامی نے شائقین کو قذافی سٹیڈیم تک پہنچنے میں شدید مشکلات سے دوچار کر دیا۔پی سی بی اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان پی ایس ایل کے دوران قذافی سٹیڈیم کا ایک انکلوژر پر جھگڑا چل رہا تھا جس کی بنا پر لاہور میں میچز کو براڈ کاسٹ کرنیوالے غیر ملکی عملہ کیساتھ ساتھ شائقین کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس انتظامیہ نے پی سی بی کے اعلیٰ حکام سمیت براڈ کاسٹنگ کرنے والے غیر ملکی عملہ کو گاڑیوں میں سٹیڈیم تک رسائی سے معذرت کر لی جس کی بنا پر پی سی بی حکام اور براڈ کاسٹرز کو نشتر سپورٹس کمپلیکس کے باہر سے پیدل چل کر سٹیڈیم تک پہنچنا پڑا۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قذافی سٹیڈیم کے دو انکلوژر کا مکمل قبضہ مانگا گیا تھا۔ پی سی بی کی معذرت پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے شائقین سمیت پی سی بی آفیشلز کا سٹیڈیم تک داخلہ انتہائی مشکل بنا دیا گیا۔