• news

تھائی لینڈ:مقبول اپوزیشن پارٹی پر پابندی،طلبہ کے مظاہروں کا امکان

(انٹرنیشنل ڈیسک)تھائی لینڈ میں ایک مقبول سیاسی جماعت پر پابندی عائد کیے جانے کے خلاف طلبہ کی جانب سے بڑے مظاہروں کی توقع کی جا رہی ہے۔ تھائی لینڈ میں ایک عدالت نے ملک کی ایک اہم اور بڑی سیاسی جماعت کو کالعدم قرار دے کر تحلیل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ ملک کی دستوری عدالت کی جانب سے فیوچر فارورڈ پارٹی، جسے گزشتہ برس ہونے والے عام انتخابات میں چھ ملین ووٹ پڑے اور تیسرے نمبر پر آئی، غیرقانونی سرمایے کے حصول پر کالعدم قرار دیا گیا۔ اس عدالتی فیصلے پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید نکتہ چینی کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن