• news

محمد خلیل ڈپٹی سیکرٹری وزارت خزانہ تعینات ڈائریکٹر پولیس بیورو خرم شکور کو واپس ڈپٹی بنا دیا گیا

اسلام آباد(خبر نگار) وفاقی حکومت نے سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ انسانی حقوق محمد خلیل کو ڈپٹی سیکریٹری وزارت خزانہ تعینات کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر نیشنل پولیس بیورو خرم شکور او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے اور مکمل تنخواہ کے ساتھ 120 روزہ چھٹی بھی منظور کر لی گئی ہے۔ تقرری کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے عبدالقادر کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد، ڈاکٹر محسن نوید عباس کو 2 سالہ معاہدہ پر ایم پی ون سکیل میں ایڈمنسٹریٹر انسانی اعضاء پیوند کاری اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے، انفارمیشن گروپ گریڈ 19 کی او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مِس سجیلہ نوید کی خدمات حکومتِ پنجاب کے سپردکر دی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن