ڈسکہ میں شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی سرائے مغل: بیوہ کو ہوس کا نشانہ بنا دیا گیا
ڈسکہ/ سرائے مغل/ پتوکی (نامہ نگاران/ نمائندگان خصوصی) ڈسکہ میں شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی، سرائے مغل میں بیوہ کو ہوس کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ وزیر پور میں بیرون ملک مقیم شخص کی بیوی (ک) کو ملزمان قاسم علی اور علی رضا نے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سرائے مغل سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاؤں ہلوکی میں بیوہ (ن) کے گھر اوباش شبھا گھس گیا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔