• news

کامیاب نوجوان پروگرام نے باصلاحیت نوجوانوں کیلئے کامیابی کے درکھول دیئے ، عثمان ڈار

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزیراعظم کے مشیر عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کامیاب نوجوان پروگرام نے ذہین اور باصلاحیت نوجوانوں کے لیے کامیابی کے درکھول دیئے ہیں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو ترقی کے سفر میں آگے بڑھنے کے بھر پور مواقع فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے مائیکرو سافٹ کے تعاون سے پاکستان میں ’’امیج کپ 2020ئ‘‘ کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور نواجوان سافٹ ویئر انجینئرز کامیاب ماڈل تخلیق کر رہے ہیں جو جدت اور سہولت کا خوبصورت امتزاج ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن