• news

جنوبی کوریا وہاں تعینات امریکی فوجیوں کے معاوضے میں اضافہ کرے: امریکہ

سیئول (اے پی پی) جنوبی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ نے اپنے اتحادی جنوبی کوریا کو پہلی بارتنبیہ کی ہے کہ اگر اس نے اپنے یہاں تعینات امریکی فوجیوں کے اخراجات میں اضافہ نہ کیا تو کورین مزدروں سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کی جائیگی۔کہا جارہا ہے کہ اس وقت تقریباً9 ہزار کورین شہری اپنے ملک میں قائم امریکی فوجی اڈوں میں خدمات کے شعبوں میں کام کر رہے ہیں اور واشنگٹن اور سیئول کے درمیان اس معاملے میں اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں انہیں اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔امریکہ جنوبی کوریا میں تعینات اپنے28500 فوجیوں کے اخراجات 890 ملین ڈالر سے بڑھا کر5 ارب ڈالر کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے جسے جنوبی کوریا پہلے ہی مسترد کر چکا ہے۔امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان پچھلے چند ماہ کے دوران اس معاملے کے حل کے لیے مذاکرت کے کئی دور ہوچکے ہیں تاہم ان کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن