آشیانہ سکینڈل : شہباز شریف کے شریک ملزم نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) آشیانہ اقبال سکینڈل میں شہباز شریف کے شریک ملزم نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست ضمانت میں وزارت قانون و انصاف، چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔