مہنگائی ہماری اپوزیشن‘ سوتن کنٹرول نہ ہوئی تو لوگ ہمارے رشتہ دار نہیں: شیخ رشید
لاہور (این این آئی‘سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز کے بیرون ملک جانے میں کابینہ رکاوٹ ہے بلکہ ان کے اپنے گھر کے بھی مسئلے مسائل ہیں، بلاول بھٹو کو اپنا صدقہ دیتے رہنا چاہیے، مولانا فضل الرحمان اگر جلسہ کرنے آئے تو حلوے اور سموسوں سے تواضع کریں گے لیکن اگر دھرنا دینے آئے تو دھر لئے جائیں گے اور میں پالیسی بیان کر چکا ہوں ،آٹے کا بحران ساز ش تھا تاہم چینی کا بحران تھا ، عمران خان اس میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر رہا ہے ، مہنگائی ہماری اپوزیشن اور سوتن ہے ، اگر مہنگائی پر قابو نہ پایا تو لوگ ہمارے رشتہ دار نہیں ،کل پیر سے لاہور ، گوجرانوالہ کے درمیان شٹل ٹرین چلانے جارہے ہیں جس کا کرایہ 100 روپے ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عمران خان کی حکومت میں عوام کو سہولیات ملیںاور اس کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ، جہاں ہم نئی کوچز لائیں گے وہیں اپنی پرانی ٹرینوں کی بھی تزئین و آرائش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کوئی لڑائی نہیں کرے گی، دونوں بس ٹی وی پروگرام کریں گی۔ کابینہ نے کہا ہے کہ مریم کو باہر نہیں جانے دینا،مریم اگر باہر گئیں تو (ن) لیگ کی سیاست بھی بدلتی ہے، میرے فرینڈلی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اپنی سیاست کے حوالے سے سوچنا ہو گا جن کیلئے بھی مسائل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اتنے مہینے ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک علاج کے لئے عملی کوئی کام نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی دینے سے نہیں روک سکتی ،ہم نے جنگ تو نہیں کرنی مگر جدوجہد آزادی کشمیر کو سپورٹ کرنا ہے ۔ بھارت میں مسلمان بچیاں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہماری معاشی ٹیم پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے مثبت کوششیں کر رہی ہے۔ادھر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز کے بیرون ملک جانے میں کابینہ رکاوٹ ہے بلکہ ان کے اپنے گھر کے بھی مسئلے مسائل ہیں، بلاول بھٹو کو اپنا صدقہ دیتے رہنا چاہیے، مولانا فضل الرحمان اگر جلسہ کرنے آئے تو حلوے اور سموسوں سے تواضع کریں گے لیکن اگر دھرنا دینے آئے تو دھر لئے جائیں گے اور میں پالیسی بیان کر چکا ہوں،آٹے کا بحران سازش تھا تاہم چینی کا بحران تھا، عمران خان اس میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر رہا ہے، مہنگائی ہماری اپوزیشن اور سوتن ہے، اگر مہنگائی پر قابو نہ پایا تو لوگ ہمارے رشتہ دار نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عمران خان کی حکومت میں عوام کو سہولیات ملیںاور اس کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کوئی لڑائی نہیں کرے گی، دونوں بس ٹی وی پروگرام کریں گی۔ کابینہ نے کہا ہے کہ مریم کو باہر نہیں جانے دینا، مریم اگر باہر گئیں تو (ن) لیگ کی سیاست بھی بدلتی ہے، میرے فرینڈلی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اپنی سیاست کے حوالے سے سوچنا ہو گا جن کیلئے بھی مسائل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اتنے مہینے ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک علاج کے لئے عملی کوئی کام نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی دینے سے نہیں روک سکتی، ہم نے جنگ تو نہیں کرنی مگر جدوجہد آزادی کشمیر کو سپورٹ کرنا ہے۔ بھارت میں مسلمان بچیاں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہماری معاشی ٹیم پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے مثبت کوششیں کر رہی ہے۔ انہوںنے مزید کہا کل پیر 24فروری سے لاہور۔ گوجرانوالہ ۔لاہو رکے درمیان ہم ایک شٹل ٹرین چلانے جارہے ہیںجو شاہدرہ، مرید کے، کامونکی اور ایمن آباد رُکے گی۔ اس کا کرایہ گوجرانوالہ تک صرف 100روپے ہے تاکہ غریب آدمی کو سستا سفر دستیاب ہوسکے اور لاہور گوجرانوالہ کا ٹریفک کا لوڈ ٹرین اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ابتدائی طور پر تین ٹرینیں لاہور سے اور تین ٹرینیں گوجرانوالہ سے چلائی جائیں گی اور اس میں ایک ٹرین کا اضافہ بعد میں کیا جائے تاکہ دونوں سے اطراف سے دن میں چار ٹرپ مکمل کیے جا سکیں۔ مسافروں کو گرمیوں میں سہولت دینے کے لیے گوجرانوالہ شٹل ٹرین کے ساتھ اے سی کوچز بھی لگادی جائیں گی۔ اپریل کے آخر تک ریلوے میں نئی مسافر کوچز کا اضافہ کرنے جا رہے ہیں وہاں پرانی کوچز کو بھی مرمت کر کے جدید سہولتوںسے آراستہ کریں گے۔ وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ہم اسٹیشنوں کو برانڈنگ کے لیے اوپن کرنے جا رہے ہیں اور اس کے لیے ٹینڈر جلد کھول دیے جائیں گے۔