• news

سعودی عرب میں تاش ٹورنامنٹ جاری 16ہزار میں سے 6 ٹیمیں فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں

ریاض ( امیر محمد خان سے )سعودی عرب کے شہر ریاض میں سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام تاش ٹورنامنٹ جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 16ہزار میں سے 6 ٹیمیں فائنل راؤنڈ میں پہنچی ہیں۔ مقابلے میں خواتین کی 20 ٹیمیں بھی شریک ہیں۔سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ ریاض چیمپئن شپ کے تحت مملکت کی سطح پر سب سے بڑے تاش ٹورنامنٹ میں مختلف عمر کے حساب سے ٹیموں کا تعین کیا گیا ہے۔ انٹرٹیمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ کا کہنا ہے تاش ٹورنامنٹ سے اس شعبے میں مزید ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔

ای پیپر-دی نیشن