• news

نائیجیریا اور فرانسیسی فوج کا مشترکہ آپریشن، 120 دہشتگرد ہلاک

ابوجا(صباح نیوز)نائیجیریا میں نائیجیرین اور فرانسیسی فوج کے مشترکہ آپریشن میں 120 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں افواج کی طرف سے مالی اور برکینا فاسو کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ذرائع کے مطابق آپریشن میں دھماکا خیز مواد بنانے کے آلات اورگاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن