• news

عمران کا بس چلے تو مینار پاکستان کا دوبارہ سنگ بنیاد رکھ دیں‘ پی پی

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا بس چلے تو مینار پاکستان کا دوبارہ سنگِ بنیاد رکھیں اور قرارداد پاکستان بھی خود سے منسوب کر لیں۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب اور مستحق خواتین کے لئے جامع پروگرام ہے جس کے وسیلہ حق، وسیلہ روزگار وار وسیلہ تعلیم جیسے پروگرام اس کا حصہ ہیں جبکہ ہنرمند نوجوان پروگرام سے مستفید لاکھوں لوگ اب اپنا کاروبار کر رہے ہیں۔ صنعتی اداروں کے لئے بینظیر انکم ایمپلائز اسٹاک اسکیم جیسے بے مثال ادارے صدر آصف علی زرداری کے وژن کی عکاسی کر رہے ہیں۔ عمران خان پیپلزپارٹی کے پروگرام کو چوری تو کر سکتے ہیں مگر ان میں یہ اہلیت نہیں کہ غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی اقدام کریں۔ جس طرح بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لاکھوں غریب اور مستحکم خواتین کو مالی امداد سے محروم کیا گیا ہے اس طرح بینظیر انکم ایمپلائز اسٹاک اسکیم سے 22 ارب روپے چوری کر کے صنعتی اداروں کے ملازمین کو ان کے جائز حق سے محروم کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سابق وزائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف نے جن عمارتوں کا افتتاح کیا تھا اب عمران خان تیسری بار ان عمارتوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن