لاہورہائیکورٹ میں آٹا چینی کی قلت کیخلاف متفرق درخواست دائر
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ میں آٹا اور چینی کی قلت کیخلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی محکمے آٹے اور چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔