• news

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں فل بنچ سمیت 5 ججز رواں ہفتے لاہور رجسٹری میں سماعت کرینگے

لاہور( این این آئی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں فل بنچ سمیت پانچ بنچز رواں ہفتے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کریں گے۔ سپریم کورٹ کا ایک فل بنچ اور چار ڈویژن بنچز 27اور28فروری کو لاہور رجسٹری میں فوجداری، سول سمیت مختلف نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے ۔بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بنچ ،ڈویژن بنچ نمبر دو میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب،ڈویژن بنچ نمبر تین میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس منیب اختر، ڈویژن بنچ نمبر چار میں جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس امین الدین خان جبکہ ڈویژن بنچ نمبر پانچ میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس قاضی محمد امین شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن