• news

چینی صدر شی جن پنگ کے جون میں دورہ پاکستان کا امکان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چینی صدر شی جن پنگ کے رواں سال جون میں پاکستان کے دورہ کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں دونوں ممالک کے درمیان حتمی شیڈول کیلئے بات چیت جاری ہے۔ چینی صدر کے مجوزہ دورے کے دوران سرمایہ کاری‘ تجارت اور معاشی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر بات چیت ہو گی اور دورے سے قبل ان کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن