• news

ہیئر: مدرسے میں قاری کے مبینہ تشدد سے 9 سالہ طالب علم جاں بحق

لاہور(نامہ نگار) ہئیرکے علاقے میں مدرسے میں قاری کے مبینہ تشدد سے9سالہ طالبعلم جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے مدرسے کے دو قاریوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ہئیرکے علاقے میں مدرسہ جامعہ دارالعلوم رحیمیہ میںاسماعیل پورہ کے رہائشی بینڈ کا کام کرنے والے محمد اقبال کا 9سالہ بیٹا گلفام زیر تعلیم تھا ۔گزشتہ روز وہ مدرسے میں مبینہ طور پر قاری بلال اور قاری شعیب کے بہیمانہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس نے بچے گلفام کے والد اقبال کی مدعیت میں قاری بلال اور قاری شعیب کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق تفتیش اور پوسٹ مارٹم پورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن