• news

کرونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت مزید خطرے میں ہے: آئی ایم ایف

ریاض (نیٹ نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کورونا وائرس کی وباء عالمی معیشت کے لئے مزید خطرناک قرار دے دی۔ آئی ایم ایف کی سربراہ نے جی 20 ممالک کے وزراء خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کو مطلع کیا کہ پہلے سے ہی کمزور عالمی معیشت کو مہلک کورونا وائرس کی وباء سے مزید خطرہ لاحق ہو گیا۔ اس ضمن میں آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جورجیفا نے سعودی عرب میں منعقد اجلاس میں کہا کہ عالمی معیشت کی متوقع بحالی کا امکان انتہائی نازک ہے۔ انہوں نے کہا کورونا وائرس کے باعث عالمی سطح پر صحت سے متعلق ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ وائرس سے چین میں معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں اور اس کی بحالی کے امکانات مایوس کن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن